: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 26 اکتوبر (یواین آئی) دارالحکومت دہلی کی ایک مقامی عدالت نے پیر کے روز سابق مرکزی وزیر دلیپ رائے کو کوئلہ گھپلہ معاملے میں تین سال قید کی سزا سنائی عدالت نے سابق وزیر کو 1999 کے جھارکھنڈ کوئلہ گھپلہ معاملےمیں تین سال قید کی سزا
سنائی ۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی حکومت میں وزیر مملکت رہے مسٹر رائے کو اس ماہ کے اوائل میں دیگر افراد کے ساتھ قصوروار ٹھہرایا تھا ۔ مرکزی تفتیشی بیوروکے خصوصی جج نے اس وقت کوئلہ وزارت کےافسر رہے دو دیگر لوگوں کو جیل کی سزا سنائی ہے ۔