the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز
آندھرا پردیش (26 اپریل 2026) آندھرا پردیش میں ڈیزل کی قلت کے باعث عوام خصوصاً گاڑی مالکان اور کسان سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق ریاست بھر میں 421 پیٹرول پمپس بند ہو چکے ہیں، جس کے باعث جہاں اسٹاک موجود ہے وہاں لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ڈیزل کی کمی کا سب سے زیادہ اثر کسانوں پر پڑ رہا ہے، کیونکہ کئی اضلاع میں اس وقت دھان  کی کٹائی جاری ہے اور ٹریکٹرز و دیگر زرعی مشینری کے لیے ایندھن دستیاب نہیں ہو پا رہا۔ بعض مقامات پر بلیک



مارکیٹ میں ڈیزل 300 روپے فی لیٹر تک فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں، جس پر عوام نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔اس صورتحال پر چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے ممبئی سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جائزہ لیا۔ حکام نے بتایا کہ قلت کے خدشے کے باعث عوام نے  خوف میں آکر زیادہ خریداری کی  ہے، جس کی وجہ سے عام دنوں کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد زیادہ ڈیزل خریدا گیا۔چیف منسٹر نے اس معاملے پر مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے صورتحال کو جلد قابو میں لانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.