ذرائع:
بی سی ریزوریشن کے حق میں مختلف تنظیموں کی جانب سے آج دیے گئے تلنگانہ بند کے باوجود دارالحکومت حیدرآباد میں اسکولوں، کالجوں اور تعلیمی اداروں کی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں۔ شہر میں ٹریفک نظام بھی عام دنوں کی طرح رواں دواں رہا
اور کسی بڑے خلل یا احتجاج کی اطلاع نہیں ملی۔شہری علاقوں میں بیشتر سرکاری و خانگی اسکول کھلے رہے، جہاں طلبہ کی حاضری بھی تسلی بخش رہی۔ محکمۂ تعلیم کے حکام کے مطابق بند کے اعلان کے باوجود تدریسی عمل متاثر نہیں ہوا۔ پولیس نے بند کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے اضافی فورس تعینات کی تھی