ذرائع:
آندھرا پردیش: عدالتی حکم کے باوجود بھاری پولیس بندوبست میں 42 فلیٹس منہدم کرنے کا الزام، متاثرین میں شدید احتجاج
متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم 25 سال سے یہاں رہ رہے ہیں، اب ہمیں سڑک پر لاکھڑا کیا گیا ہے
آندھرا پردیش کے شہر وجئے واڑہ کے بھوانی پورم علاقے میں سری لکشمی
رام کوآپریٹو سوسائٹی کے تحت بنے 42 فلیٹس کو حکام نے منہدم کیا۔ متاثرین کا الزام ہے کہ عدالت کا فیصلہ ہمارے حق میں تھا، اس کے باوجود حکام نے غیر قانونی طور پر فلیٹس گرا دیے۔ حکام کی اس کارروائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بعض متاثرین نے خود کو پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کی۔ سڑکیں بلاک کرنے اور احتجاج شروع کرنے والے افراد کو پولیس نے گھیر کر روکا اور ہٹایا۔