the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

اس سیزن میں آئی پی ایل 2026 کی ٹرافی کون جیتے گا؟

آر سی بی
جی ٹی
نہیں کہہ سکتے
ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف پولیس سے شکایت

حیدر آباد 04 / جون (اعتماد نیوز) گوشہ محل کے رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ کے خلاف مسلمانوں خاص طور پر مسلم خواتین سے متعلق توہین آمیز ریمارکس پر قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مہدی پٹنم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ رکن اسمبلی کے بیانات پر مشتمل ویڈیوز حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمس پر وائرل ہوئے



جس کے باعث مسلم برادری میں بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایسے بیانات فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کر سکتے ہیں۔ شکایت کنندہ نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ وائرل ویڈیوز کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ شکایت کنندہ نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے جائیں اور معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
http://web.archive.org/web/20260124084930/https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.