ذرائع:
ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا نے کہا ہے کہ آل انڈیا انڈسٹریل ایگزیبیشن سوسائٹی کو عالمی معیار تک پہنچایا جانا چاہئے۔ وہ یکم جنوری کی شام حیدرآباد کے نامپلی میں نمائش کے افتتاح کے بعد خطاب کر رہے تھے۔ یہ نمائش 15 فروری تک 45 دن جاری رہے گی
انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ایگزیبیشن سوسائٹی کو
فروغ دینے کے کئی وعدے کئے، مگر ان پر عمل نہیں کیا گیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر کے مطابق چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں موجودہ حکومت، سوسائٹی کے صدر و وزیرِ صنعت سری دھر بابو اور حیدرآباد کے انچارج وزیر پونم پربھاکر کے تعاون سے اس سوسائٹی کو بڑے پیمانے پر وسعت دینے، آمدنی کے نئے ذرائع پیدا کرنے اور ایگزیبیشن سوسائٹی کے منصوبوں کو کامیاب بنانے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔