the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 6 مارچ (یو این آئی)وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعہ کو کہا ہے کہ یس بینک کے سبھی صارفین کی جمع پونجی محفوظ ہے اور وہ مسلسل ریزرو بینک کے رابطہ میں ہیں۔
نجی شعبہ کے اس بینک کے بورڈ آف ڈائرکٹر کو ریزرو بینک نے منسوخ کردیا ہے اور بورڈ آف ڈائرکٹر کے جگہ پر ایڈمنسٹریٹر منتخب کیا گیا ہے۔حکومت نے کل دیر شام اس بینک سے روپے نکالنے کی حد مقرر کردی تھی جس کی وجہ سے صارفین کے درمیان اس بینک کے ڈوبنے کے شبہات پیدا ہوگئے۔
محترمہ سیتا رمن نے یہاں پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا ہے کہ وہ سبھی صارفین کو اس



بات کی یقین دہانی کراناچاہتی ہیں کہ ان کی رقم محفوظ ہے اور صارفین، بینک اور معیشت کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہ اقدام کئے گئے ہیں۔
انہوںنے بتایا کہ ریزرو بینک کے گورنر نے انہیں یقین دہانی کرایا ہے کہ اس معاملہ کو جلد ہی حل کرلیاجائے گا۔ حکومت اور ریزرو بینک دونوں اس معاملے پر نظر رکھ رہے ہیں۔ ریزرو بینک کے ساتھ وہ خود گزشتہ کچھ مہینوںسے اس بینک کی نگرانی کررہی تھیں اور جو اقدام کئے گئے ہیں وہ سبھی کے حق میں ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ ہماری پہلی ترجیحات یہ یقینی دہانی کرانا ہے کہ بینک کے صارفین 50 ہزار روپے نکالنے کے اہل ہوں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.