حیدرآباد 4 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں آج صبح گھنی کہر دیکھی گئی جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ کہر کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک میں خلل پڑا ہے ایرپورٹ کی طرف جانے والی اہم شاہراہوں پرروشنی کم تھی جس کے باعث گاڑی چلانے والوں کو مجبوراً دن کے وقت
بھی ہیڈ لائٹس کھول کر انتہائی سست رفتاری سے سفر کرنا پڑا۔ایئرپورٹ حکام کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور مسافروں کی سہولت کے لئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ انہیں ایرپورٹ پر طویل انتظار کے دوران زیادہ پریشانی نہ ہو۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گھر سے نکلنے سے پہلے اپنی پروازوں کا تازہ ترین اسٹیٹس چیک کر لیں۔