دہلی 6 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) قومی دارالحکومت دہلی اور ملک کے مختلف حصوں میں منگل کی صبح گھنے کہرے اور شدید سردی کے باعث فضائی اور ریل آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی۔
دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حدِ بصارت کم ہو کر تقریباً 150 میٹر تک آ گئی، جس کے نتیجے میں 280 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ کچھ پروازیں منسوخ بھی کر دی گئیں۔