: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کو چین ہیگن، 31 جولائی (یو این آئی ) ڈنمارک میں گزشتہ دنوں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کے دوران ایک خاتون نے کتاب اللہ کی حفاظت کی کوشش
کی جس پر مقامی پولیس نے اس پر چڑھائی کر دی۔
یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے تسلسل سے ہونے والے واقعات پر
اسلامی دنیا میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ سوئیڈن کے بعد گزشتہ ہفتے ڈنمارک میں بھی شیطان صفت شخص نے یہ ناپاک جسارت کی تاہم اس موقع پر ایک خاتون قرآن پاک کی حفاظت کی کوشش میں را سامنے آئی تو اس پر مقامی پولیس چڑھ دوڑی اور تشدد کا نشانہ بناڈالا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔