: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 22 جولائی (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی کے کام کو لوگوں کو اپنے حق رائے دہی سے محروم کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کر کے جمہوریت کے قتل کی سازش رچی جارہی ہے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں منگل کے روز بہار میں ووٹروں پر نظر ثانی کے خلاف انڈیا اتحاد کے ممبران
پارلیمنٹ کے ساتھ احتجاج میں حصہ لینے کے بعد کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ حکومت ووٹر لسٹ پر خصوصی نظر ثانی کے نام پر ووٹ چوری کرنے کا کھیل کھیل رہی ہے۔ اس سے قبل مہاراشٹر میں بھی ایسی ہی کارستانی ہو چکی ہے اور ووٹ چوری کا یہ کھیل اب بہار میں بھی جاری ہے۔ اسے ووٹ بندی کہتے ہوئے انہوں نے اسے ووٹروں کا حق چھیننے کی سازش قرار دیا۔