the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 11 فروری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے راجیہ سبھا میں اتراکھنڈ میں پیش آنے والے سانحہ چمولی میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 25 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔
مسٹر سنجے سنگھ نے جمعرات کے روز وقفہ صفر کے دوران کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت نے اس سانحہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے، جو ناکافی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چمولی میں رونما ہونے والی



قدرتی آفت میں جاں بحق 34 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ 173 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ سکیورٹی اہلکار پن بجلی پروجیکٹ کی سرنگ میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہاں ترقیاتی کام ہونے چاہئیں لیکن دریاؤں کے بہاو کو نہیں روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس تباہی کی وجہ سے 13 دیہاتوں کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ریلیف اور ریسکیو کا کام تیزی سے کرنے کی ضرورت ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.