the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 09 جون (یواین آئی) مہلک کورونا وائرس میں بری طرح سے پھنسے ہوئے دہلی کے عوام کے لئے خوشگوار خبر یہ ہے کہ دارالحکومت میں ابھی تک اس کے انفیکشن نے کمیونٹی سطح پر پھیلاؤ شروع نہیں کیا ہے لیکن آنے والے دنوں میں اس وباء میں تیزی سے اضافہ ہوگا اور اس سے متاثرین کی یہ تعداد ساڑھے پانچ لاکھ تک جاسکتی ہے۔
منگل کے روز لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل سے ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی میٹنگ کے بعد ، نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور وزیر صحت ستیندر جین نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ موجودہ سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ ابھی تک دہلی میں کورونا وائرس



کے انفیکشن کا کمیونٹی سطح پر پھیلاؤ نہیں ہوا ہے۔ لہذا ، میٹنگ میں ابھی تک اس مسئلے پر بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
دونوں نے آنے والے دنوں میں دہلی میں اس وائرس کی خوفناک تصویر پیش کرتے ہوئے کہا کہ 31 جولائی تک دارالحکومت میں کورونا کیسز ساڑھے پانچ لاکھ تک جاسکتے ہیں ، جس کے لئے 80 ہزار بستروں کی ضرورت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ 15 جولائی تک اسپتالوں میں 1.25 لاکھ معاملے ہوسکتے ہیں اور 33 ہزار بیڈ کی ضرورت ہوگی۔
مسٹر سیسودیا نے کہا کہ 15 جون تک 44 ہزار معاملوں کے لئے 6600 بستر ہوں گے ، جبکہ 30 جون تک ، اگر ایک لاکھ معاملات ہیں تو ، پندرہ ہزار بیڈ کی ضرورت ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.