دہلی کی تاریخی ریس کورس مسجد کے معاملے میں جمعیۃ علماء کے ایک وفد نے مرکزی وزیر کرن رجیجو سے ملاقات کی اور مسجد سے متعلق اہم مسائل پر گفتگو کی۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ مسجد کی بجلی اور پانی کی سپلائی فوری طور پر بحال کی جائے اور نمازیوں کی آمد و رفت پر عائد مبینہ پابندیاں ختم کی جائیں۔ اس موقع پر مولانا محمود مدنی کی جانب سے مرکزی وزیر کو ایک یادداشت بھی
پیش کی گئی، جس میں تاریخی مسجد کو کسی بھی قسم کی کارروائی یا نقصان سے محفوظ رکھنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مرکزی وزیر کرن رجیجو نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر اس معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایات جاری کیں۔ جمعیۃ علماء کے وفد نے اس بات پر زور دیا کہ پورے معاملے کو پُرامن اور قانونی طریقے سے حل کیا جائے، تاکہ تاریخی مسجد کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔