ذرائع:
تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی ملک کے آئین کو منسوخ کرنے کی نیت رکھتی ہے اور آئین کی حفاظت کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہوتی ہے۔کانگریس پارٹی کی جانب سے ’ووٹ چور–گدی چھوڑ‘ کے عنوان سے دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک عظیم الشان دھرنا منعقد کیا گیا، جس میں اے آئی سی سی صدر ملکارجن
کھرگے، سینئر قائدین راہل گاندھی، پرینکا گاندھی سمیت کئی اہم قایدین نے شرکت کی ۔ تلنگانہ سے چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا نے بھی دھرنے میں شرکت کی۔ااس موقع پر ریونت ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب مہاتما گاندھی اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر آئین کی تدوین کر رہے تھے تو دستور ساز اسمبلی میں دلتوں، آدیواسیوں، اقلیتوں اور غریبوں کو حقِ رائے دہی دینے پر بحث ہو رہی تھی۔