: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 18 مئی (ذرائع) دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) انل بیجل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفی صدر رام ناتھ کووند کو بھیج دیا ہے۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ بیجل نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے استعفیٰ دیا ہے۔ ریٹائرڈ بیوروکریٹ بیجل نے نجیب جنگ کے
استعفیٰ کے بعد دسمبر 2016 میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ بیجل کا نام دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال سے اختلافات کی وجہ سے بھی کئی مواقع پر بحث میں رہا تھا۔ بیجل 1969 بیچ کے آئی اے ایس افسر تھے، وہ اٹل بہاری باجپائی کی قیادت والی حکومت میں مرکزی داخلہ سکریٹری کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔