the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 5 مارچ(ایجنسی) آئندہ عام انتحانات میں متحد ہوکر اپوزیشن کے الیکشن لڑنے کو آج اس وقت بڑا دھچکا پہونچا جب دہلی کانگریس نے عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے سے صاف طورپرانکار کرتے ہوئے اکیلے ہی میدان میں اترنے کا اعلان کیا ۔

دہلی کانگریس کی صدر اور تین مرتبہ وزیر اعلی رہ چکیں شیلا دکشت نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے لیڈرو ں کی متفقہ رائے ہے کہ پارٹی کو اکیلے ہی الیکشن لڑنا چاہئے اور عام آدمی پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کیا جائے گا۔
کانگریس صدر راہل گاندھی کے دہلی کے پارٹی لیڈرو ں کے ساتھ تقریباً دو گھنٹے تک چلنے والی میٹنگ کے بعد محترمہ دکشت نے یہ اعلان کیا۔ سابق وزیر اعلی دہلی کانگریس کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے لئے تیار نہیں تھیں۔

مسٹر اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں



میں سے چھ پر ہفتہ کے روز امیدوار کا اعلان کرچکی ہے ۔ اس کے باوجود پارٹی نے کہا تھا کہ کانگریس کی طرف سے کوئی تجویز آنے پر غور کیا جائے گا۔ سال2014 کے عام انتخابات میں دہلی کی تمام سات سیٹوں پر بی جے پی کامیاب ہوئی تھی جب کہ اس سے پہلے 2009میں تمام سیٹیں کانگریس نے جیتی تھیں۔ سال2015 کے دہلی اسمبلی الیکشن میں کانگریس کا پوری طرح صفایا ہوگیا تھا، بی جے پی صرف تین سیٹیں جیت سکی تھی جب کہ عام آدمی پارٹی نے 70میں سے 67سیٹو ں پرکامیابی حاصل کی تھی۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.