: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
یونیفارم سول کو ڈ پرایک واضح موقف اختیار کرنے کی اپیل کی
نئی دہلی، 6 جولائی (یو این آئی) آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے ایک وفد نے جس کی قیادت بورڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے کی کانگریس پارٹی کے صدر ملک ارجن کھر سے سے ان کے گھر پر ملاقات کی اور یو نیفارم سول کو ڈپر مسلمانوں کے موقف اور اس کے دلائل سے انھیں واقف کرایا۔ جب کہ کانگریس کے صدر نے وفد کو یقین دلایا کہ
کانگریس یونیفارم سول کوڈ پر کوئی موقف اختیار کرتے وقت ان تمام دلائل و تحفظات کو پیش نظر رکھے گی۔ وفد میں بورڈ کے سیکرٹری احمد فیصل ولی رحمانی، ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس، لیگل کمیٹی کے اراکین ایڈوکیٹ ایم آر شمشاد ، مولانا نیاز احمد فاروقی، رکن بور ڈ عارف مسعود ( ممبر مدھیہ پردیش اسمبلی اور مسٹر فہد رحمانی شریک تھے۔ کانگریس کے رکن راجیہ سبھا عمران پرتاب گڑھی نے اراکین وفد کا موصوف سے تعارف کروایا۔