the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 11 جون (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج روڈ سیفٹی میں برتری حاصل کرنے اور سڑکوں ، پلوں ، ائر فیلڈز اور سرنگوں کے میدان میں ترقی کو فروغ دینے کے لئے دو ایکسیلینس مراکز کو قوم کے لئے وقف کیا جمعہ کو یہاں بارڈر روڈس آرگنائزیشن کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ، سیکریٹری دفاع اجے کمار ، تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودھری اور دیگر معززین شریک ہوئے تھے۔
وزیر دفاع نے سینٹر آف ایکسی لینس کے قیام کے سلسلے میں تنظیم کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی کوششوں اور وژن کی تعریف کی اور کہا کہ یہ مراکز ملک کی بہتر سلامتی کے لئے کام کریں گے اور وزیر اعظم کے 'خود کفیل ہندوستان کے خواب' کو مناسب طریقے سے فروغ دیں



گے۔
تنظیم نے اپنے خود کے وسائل کے ذریعہ یہ دونوں ایکسلینس مراکز بنائے ہیں۔ روڈ سیفٹی اور آگہی کے شعبے میں حاصل کردہ گہرائی میں ادارہ جاتی علم اور تجربے کے ذریعہ دونوں سینٹرز آف ایکسیلنس کثیر شعبہ تحقیق کی تلاش کو مزید آگے بڑھائیں گے۔
تنظیم کا خیال ہے کہ جیسے جیسے ملک ترقی کررہاہے اور سڑک کے جال میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، سڑک حادثات بھی تشویش کا باعث بن چکے ہیں۔ ابھی ملک میں کوئی بھی تنظیم روڈ سیفٹی اور آگاہی پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ اس مقصد کے ساتھ بی آر او نے محفوظ روڈ نیٹ ورکس کے لئے ایک نوڈل سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیا ہے جو سڑک حادثوں کے تجزیوں کو دوسروں کے ساتھ بانٹ کر آگاہی پیدا کرے گا اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے اہم تجاویز پیش کرے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.