ذرائع:
مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ پولیس یادگار شہیداں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئندہ سال مارچ تک ملک سے نکسل ازم کا مکمل خاتمہ کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی فورسز کی مشترکہ کوششوں سے گزشتہ برسوں میں نمایاں کامیابیاں
حاصل ہوئی ہیں اور متعدد ماؤ نواز رہنماؤں کو غیر مؤثر کر دیا گیا ہے۔ راجناتھ سنگھ کے مطابق نکسل ازم سے متاثرہ اضلاع کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا، “مارچ تک باقی علاقوں کو بھی مکمل طور پر نکسل ازم سے پاک کر دیا جائے گا۔ ملک اب یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہے کہ یہ خطرہ ختم ہونے کے قریب ہے۔