: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 17 اگست (یو این آئی) کانگریس نے 'امرت مہوتسو' کے موقع پر آبرو ریزی، اجتماعی عصمت دری اور قتل جیسے سنگین جرائم کے قصوروار 11 قیدیوں کو معاف کرنے کے گجرات حکومت کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو اس معاملے میں ملک کو جواب دینا ہوگا کانگریس کے ترجمان پون
کھیڑا نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ رہائی غیر قانونی ہے اور سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں سپریم کورٹ کا حوالہ دے کر گمراہ کیا گیا ہے، اس لیے اس معاملے پر مسٹر مودی اور مسٹر شاہ کے ساتھ ہی گجرات حکومت کو بھی جواب دینا چاہیے۔