: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد دکن کے ممتاز و معروف نعتیہ و سنجیدہ شاعر حضرت یوسف روش ساکن جدید ملک پیٹ حیدر آباد ولد جناب داؤد صاحب مردم کا بعمر 80 سال 14 جولائی 2023ء کی صبح انتقال ہو گیا نماز جنازہ مسجد محی الدین النساء بیگم صاحبہ ملک پیٹ نزد اکبر ٹاور میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی۔ تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔
پسماندگان میں اہلیہ محترمہ کے علاوہ سید اویس (شعبہ
اشتہارات روز نامہ اعتماد) سید ادریس ( ملازم سروئیر آف انڈیا) سید جلیل (ایم ایس کارپوریٹ آفس ما نصاحب ٹینک )اور ایک دختر شامل ہیں، وہ جناب رؤف خلش مرحوم سینئیر شاعر ، جناب محمود سلیم خوشنویس اردو اکیڈی، جناب سید منیر، سید منصور سابق ملازم وقف بورڈ ، جناب سید ممتاز سابق ملازم وقف بورڈ کے برادر محترم اور جناب سید سہیل عظیم شاعر کے حقیقی تایا اور جناب سید آفاق متین حال مقیم آئر لینڈ کے حقیقی ماموں تھے۔