چنڈی گڑھ ، 9 مئی (یو این آئی) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری فوجی کارروائی کے دوران ہندوستانی شہروں کو نشانہ بنانے کی پاکستان کی ناکام کوششوں کے ثبوت پنجاب کے کئی گاؤں میں بکھرے ہوئے ہیں۔
ہندوستان نے اسلام آباد کے میزائلوں اور ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا ہے۔
ریاست کے ضلع ہوشیار پور کے کماہی دیوی کے
پہاڑی علاقے میں واقع گاؤں و ہفاٹا سے ایک چینی میزائل پی ایل 15 کا ملبہ ملا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ملبہ پاکستانی میزائلوں کا ہے جنہیں ہندوستان کے فضائی دفاعی نظام نے روک دیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ملبہ ملنے کا یہ واقعہ سرحدی ریاستوں میں رات بھر ہونے والے مبینہ دھماکوں اور سخت حفاظتی اقدامات کے بعد پیش آیا ہے۔