the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 7 جنوری (یو این آئی) پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے سولہ دسمبر 2012 کی شب اجتماعی آبروریزی اور بعد میں اس کی موت سے ملک کو دہلا دینے والے اس بھیانک واقعہ کے چاروں مجرموں کو پھانسی پر لٹکانے کے لئے منگل کو ڈیتھ وارنٹ جاری کردیا۔ چاروں مجرموں پون ، ونئے ، مکیش اور اکشے کو 22 جنوری کی صبح 7 بجے پھانسی دی جائے گی ایڈیشنل سیشن جج ستیش کمار اروڑا نے سات سالہ پرانے اس معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے مجرموں کو ان کی قانونی رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے لئے 14 دن کی مہلت دی ہے۔ راجدھانی میں



16 دسمبر 2012 کی رات کو نربھیا دارالحکومت میں چلتی بس میں اجتماعی زیادتی کے بعد بری طرح زخمی ہوگئی تھی۔ بعد میں وہ علاج کے دوران سنگاپور کے ایک اسپتال میں دم توڑ گئی۔ فیصلہ سنانے کے وقت جج اروڑا ، جیل کے عہدیدار اور دونوں فریق کے وکیل کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ چاروں افراد کو تہاڑ جیل میں پھانسی دی جائے گی۔
ان چاروں مجرموں کو ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے سے قبل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جج اروڑا کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ 13 ستمبر ، 2013 کو ، ساکیت عدالت نے ان چاروں مجرموں کو سزائے موت سنائی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.