the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کون سی کرکٹ ٹیم 18 جون سے انگلینڈ کے ساؤتیمپٹن میں کھیلی جانے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئنشپ (ڈبلیو ٹی سی) کا فائنل جیتے گی؟

ہندوستان
نیوزی لینڈ
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 6 مئی (یواین آئی) راشٹریہ لوک دل کے بانی اور سابق مرکزی وزیر چودھری اجیت سنگھ کا جمعرات کی صبح کورونا انفیکشن کے سبب انتقال ہوگیا وہ 82 سال کے تھے چودھری اجیت سنگھ کے بیٹے اور سابق رکن پارلیمان جینت چودھری نے ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دی چودھری اجیت سنگھ کورونا انفیکشن سے متاثر تھے۔ انہیں 20 اپریل کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ وہ ہریانہ میں گوروگرام کے ایک پرائیوٹ اسپتال کے آئی سی یو میں تھے ۔ انہیں پھیپھڑوں کا انفیکشن تھا۔ سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کے بیٹے اور مغربی اتر پردیش کے قد آور لیڈر چودھری اجیت سنگھ کسانوں کی آواز مانے جاتے تھے ۔ ان کا جنم 12 فروری 1939 کو ہوا تھا ۔ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی ، ڈاکٹر منموہن سنگھ ، اور پی وی نرسمہا راؤ کی حکومتوں میں چودھری اجیت سنگھ مرکزی وزیر رہے ۔ انہوں نے زراعت اور شہری ہوا بازی جیسی اہم وزارتوں کی ذمہ داری سنبھالی ۔ وہ مغربی اتر پردیش کی باغپت پارلیمانی سیٹ سے لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2021 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.