سعودی عرب کے بس حادثہ میں شہید حاجیوں کی تدفین کہا ہونی چاہیے؟

ہانگ کانگ کے تائی پو علاقے کے وانگ فوک کورٹ رہائشی اسٹیٹ میں بدھ کی سہ پہر خوفناک آگ بھڑک اٹھنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔ 31 منزلہ عمارتوں میں لگی یہ آگ تیزی سے پھیلی اور فائر سروسز نے اسے لیول فائیو الارم تک بڑھایا۔
فائر فائٹرز نے کئی
گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد رات دیر گئے آگ پر قابو پایا، تاہم حکام کے مطابق کچھ رہائشیوں کے اب بھی عمارت کے اندر پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو ٹیموں کو شدید دھوئیں، ملبے اور بلند درجہ حرارت کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اس واقعے نے شہر بھر میں افسوس اور صدمے کی فضا پیدا کردی ہے جبکہ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔