ذرائع:
تلنگانہ میں وقف جائیدادوں کے تحفظ اور استحکام کے لیے انہیں امید پورٹل پر آن لائن درج کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے، جس کی آخری تاریخ 13 مارچ ہے۔ ریاست میں موجود تقریباً 34 ہزار وقف جائیدادوں میں سے اب تک صرف 30 فیصد کا
اندراج ہو سکا ہے۔ دستاویزات کی کمی اور معلومات کے فقدان کے باعث کئی وقف ادارے اندراج سے محروم ہیں۔ چشتی فاؤنڈیشن حیدرآباد دیگر تنظیموں کے تعاون سے وقف جائیدادوں کے آن لائن اندراج کے لیے مدد فراہم کر رہی ہے اور متعلقہ افراد سے فوری رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ مدد کے لئے رابطہ کریں : 8886684840