ذرائع:
مہاراشٹر کے اہلیانگر ضلع کے شری رام پور میں چہارشنبہ کو دن دہاڑے فائرنگ کے واقعے میں اسلم شبیر شیخ عرف بنٹی جہاگیر دار ہلاک ہو گئے ۔ حملہ اس وقت ہوا جب وہ جنازے سے واپسی پر موٹر سائیکل پر تھے۔ شدید
زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے جانے کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس کے مطابق ملزمین کی تلاش جاری ہے جبکہ قتل کی وجہ تاحال واضح نہیں۔ واقعے کے بعد شریرام پور میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ مقتول ایک بم دھماکے میں ملوث تھے اور جنوری 2023 سے ضمانت پر تھے۔