میٹر اپ ڈیٹ کے بہانے لاکھوں روپے کی لوٹ، چوکس رہنے پولیس کی اپیل
حیدر آباد 04 جون (اعتماد نیوز ) سائبر جرائم پیشہ عناصراب محکمہ آبرسانی کے نام پر عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ سائبر کرائم پولیس کے مطابق حالیہ دنوں میں ایسے دھوکہ دہی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جن میں شہریوں کو واٹریل یا میٹر ریڈنگ کے نام پر دھوکہ دے کر ان کے بینک کھاتوں سے بڑی رقوم نکال لی جا رہی ہے۔ سائبر کرائم حکام کے مطابق دھوکہ باز شہریوں کو واٹس ایپ، ایس ایم ایس یا فون کال کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں اور خود کو واٹر بورڈ کا عہدیدار ظاہر کرتے ہیں۔ متاثرین کو بتایا جاتا ہے کہ ان کا واٹر یل اپ ڈیٹ نہیں ہوا یا میٹر ریڈنگ درج نہیں ہوئی۔ بعض اوقات نل کا کنکشن منقطع کرنے کی دھمکی بھی دی جاتی ہے۔ دھوکہ باز عناصر فوری مسئلہ کی کی یکسوئی کے نام پر شہریوں کو اے پی کے فائل یا ریموٹ ایسیس ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ بعض معاملات
میں صرف 10 ،13 یا 20 روپے ادا کرنے کے لیے کہا جاتا ہے تا کہ متاثرہ شخص کو شک نہ ہو تا ہم ایپ انسٹال ہوتے ہی اصل دھوکہ دہی شروع ہو جاتی ہے۔ متاثرین کے موبائل فون غیر معمولی انداز میں کام کرنے لگتے ہیں۔ اسکرین ہینگ ہو جاتی ہے یا سسٹم پر ان کا کنٹرول کمزور ہو جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ ای 5 پس نہیں ہوتے بلکہ سائبر مجرموں کی تیار کردہ میل و بیر یا جاسوسی سافٹ ویئر ہوتے ہیں جس کے ذریعہ فون پر کنٹرول حاصل کر کے ٹھگ لیا جاتا ہے۔ حالیہ شکایات میں کئی متاثرین ہزاروں سے لے کر لاکھوں روپے تک کا نقصان اٹھا چکے ہیں۔ سائبر کرائم پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ HMWSSB کے نام سے موصول ہونے والے ہر پیغام یا کال پر فور الیقین نہ کریں۔ واٹس ایپ یا ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والی اے پی کے فائلیں ہرگز ڈاؤن لوڈ نہ کریں۔ نامعلوم افراد کے کہنے پر کوئی بھی فائل ڈاون لوڈ نہ کریں کسی کو بھی اوٹی پی یا یو پی آئی پن نہ بتا ئیں ورنہ اکاونٹ سے رقم نکال لینے کا خطرہ ہے۔