: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ (یکم مئی 2026) تلنگانہ کے نئے ڈی جی پی کے طور پر سینئر آئی پی ایس افسر سی وی آنند نے آج اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ صبح وہ ڈی جی پی آفس پہنچے جہاں اعلیٰ پولیس افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس کی جانب سے پیش کیے گئے گارڈ آف آنر کو بھی قبول کیا، جس کے بعد مقررہ وقت پر انہوں نے تلنگانہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کا عہدہ سنبھال لیا۔1991 بیچ کے آئی پی ایس افسر سی وی آنند
کو فیلڈ سے لے کر ریاستی سطح تک وسیع تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں متحدہ ورنگل، عادل آباد اور نظام آباد اضلاع میں اے ایس پی اور ایس پی کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ماؤ نواز اثر والے علاقوں میں بھی انہوں نے مؤثر انداز میں امن و امان برقرار رکھا۔بعد ازاں وہ حیدرآباد پولیس کمشنر، سائبرآباد کمشنر، ٹریفک کمشنر اور محکمہ داخلہ کے خصوصی چیف سکریٹری جیسے اہم عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔