: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد (17 اپریل 2026) حیدرآباد کے شمس آباد میں واقع راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں کسٹمز حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ ریاکٹ کو بے نقاب کیا ہے ۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک سے غیر قانونی طور پر لائی جا رہی بھاری مقدار میں منشیات شمس آباد ایئرپورٹ پر ضبط کر لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق آج صبح تھائی
ایئرویز کی پرواز کے ذریعے بینکاک سے حیدرآباد پہنچی ایک خاتون مسافر کے رویے پر شک ہونے پر کسٹمز حکام نے اسے روک کر باریک بینی سے تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران اس کے سامان میں چھپائی گئی تقریباً 3 کلو گرام ہائیڈروپونک گانجہ برآمد ہوا۔حکام کے مطابق یہ گانجہ عام گانجے کے مقابلے میں کہیں زیادہ نشہ آور ہوتا ہے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی قیمت بھی انتہائی زیادہ بتائی جاتی ہے۔