مونگیر ، 22 اگست (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی ووٹر رادھیکار یا ترا آج چھٹے دن بہار کے جمال پور اور مونگیر پہنچی اس یاترا کا مقصد ملک بھر میں ووٹر لسٹ میں مبینہ دھاندلی اور ووٹر کے حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف عوامی بیداری پھیلانا ہے راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے رہنما تیجسوی پر ساد یادو بھی
اس یاترا میں راہل گاندھی کے ساتھ تھے۔ دونوں لیڈران نے مونگیر کی تاریخی خانقاہ مسجد کا دورہ کیا اور وہاں مسلم کمیونٹی کے ممتاز علماء سے ملاقات کی۔
یا ترا کے دوران مقامی لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہو گئی۔ لوگوں نے راہل گاندھی کا گرم جوشی سے خیر مقدم کیا اور جمہوریت اور حق رائے دہی کے تحفظ کے معاملے پر ان کے موقف کی حمایت کی۔