the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کلکتہ17اپریل (یو این آئی) وزیرا عظم نریندر مودی نے آج بنگال میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتا بنرجی مسلسل مرکزی فورسیس کی تنقید کررہی ہیں ۔انہوں نے ممتابنرجی کی وائرل ہونے والی آڈیو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سیتل کوچی میں مرکزی فورسیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کے ساتھ جلوس نکالنے کا فیصلہ صرف احتجاج تک محدود نہیں ہونے والے والا تھا بلکہ خطرناک نتائج آسکتے تھے۔
مغربی بردوان میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی نہ صرف ہندوستانی افواج کی تنقید کرتی رہی ہے بلکہ انتخابی ڈیوٹی انجام دے رہے مرکزی فورسیس کی تنقید کررہی ہیں ۔مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی ہرترقیاتی



اسکیم کی مخالفت کرتی ہیں ۔انہوں نے مرکزی اسکیموں کو نافذ نہیں ہونے دیا ہے ۔
مودی نے کہا کہ بنگال کے بہتر حکمرانی کے منتظر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب تک جتنی بھی ووٹنگ ہوئی ہے اس میں بی جے پی سبقت حاصل کرلی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ 2مئی کو بنگال میںایک نئی صبح ہوگی ۔بنگال کے عوام ممتا بنرجی کو سابق وزیرا علیٰ کا سرٹیفکٹ دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کی طرف سے بلائی جارہی کسی بھی میٹنگ میں شرکت نہیں کرتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی صر ف احتجاج پر یقین رکھتی ہیں اور وہ بھی خطرناک حد تک ۔انہوںنے کہا کہ بنگال کو ڈبل انجن سرکارکی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بنگال کو مرکزکی تمام اسکیموں سے فائدہ پہنچے گا ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.