: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کولکتہ: مغربی بنگال میں جاری ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظرِ ثانی کے عمل کے دوران کئی اہم شخصیات کو انتخابی حکام کی جانب سے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ اسی سلسلہ میں معروف کرکٹر محمد شمیع کو بھی طلبی نوٹس دیا گیا، جس کے بعد وہ کولکتہ کے بکرم گڑھ علاقے میں واقع ایک اسکول میں انتخابی حکام کے روبرو پیش ہوئے اور متعلقہ دستاویزات جمع کرائیں۔ انتخابی کمیشن کے سینئر حکام کے مطابق ووٹر لسٹ کی درخواست میں محمد شمیع
کی جانب سے فراہم کردہ بعض تفصیلات میں فرق پایا گیا، جس کی وجہ سے انہیں وضاحت کے لئے حاضر ہونے کا نوٹس دیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ اس سے قبل بھی ایک بار نوٹس دیا گیا تھا، تاہم کرکٹ میچ کی مصروفیت کے باعث انہیں دوبارہ موقع فراہم کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے محمد شمیع کرکٹ کے سلسلے میں کولکتہ منتقل ہوئے تھے، جہاں انہوں نے شہر کے 93 نمبر وارڈ میں بطور ووٹر اپنا اندراج کرایا۔ یہ وارڈ راس بہاری اسمبلی حلقے کے دائرے میں آتا ہے۔