: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ہندوستان کے 15ویں نائب صدر کے طور پر سی پی رادھا کرشنن منتخب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے انڈیا اتحاد کے امیدوار جسٹس بی. سدھرشن ریڈی کو بڑے فرق سے شکست دی۔انتخابی نتائج کے مطابق این ڈی اے امیدوار سی پی رادھا کرشنن کو پہلی ترجیحی ووٹوں میں 452 ووٹ ملے، جب کہ ان کے حریف جسٹس سدھرشن ریڈی کو صرف 300 ووٹ ہی حاصل
ہوئے۔ یوں الیکشن کمیشن نے سی پی رادھا کرشنن کے نائب صدر کے طور پر انتخاب کی باضابطہ اعلان کیا۔
اس بار نائب صدر کے انتخاب میں 98.4 فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی۔ کل 788 ووٹروں میں سے 768 ارکان نے اپنا ووٹ ڈالا۔ 15 ووٹوں کو مسترد قرار دیا گیا۔ 13 ارکان ووٹنگ میں شریک نہیں ہوئے، جن میں بی آر ایس کے 4 ارکان، بی جے ڈی کے 7 ارکان، اکالی دل کا ایک رکن اور ایک آزاد رکن شامل ہیں۔