the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 9 جنوری ( یواین آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو کہا کہ ملک مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے اور ملک میں امن وامان قائم کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) سے منسلک عرضیوں کی سماعت اس وقت تک نہیں کر ے گی ، جب تک اس سلسلے میں ملک بھر جاری تشدد رک نہیں جاتا۔چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے نے یہ تبصرہ اس وقت کیا ،جب وکیل پنیت کمار ڈھنڈانے سی اے اے کو ’آئینی‘ قرار دینے کے تعلق سے اپنی عرضی کا خصوصی طور پر ذکر کیا ۔ جسٹس بوبڈے، جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ نے عرضی میں کئے گئے مطالبے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سے منظور قانون اپنے آپ میں آئینی ہی مانا جاتا ہے، اس کو آئینی قرار دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔البتہ کورٹ کا کام اس کی آئینی جوازیت کو پرکھنا ہے۔جسٹس بوبڈے نے مسٹر ڈھنڈا سے کہا’’آپ ایک وقت قانون کے طالب



علم رہے ہیں، آپ کو یہ معلوم ہونا چاہئے ۔ پہلی بار میں نے اس طرح کی درخواست سن رہا ہوں ۔ عدالت عظمیٰ کو قانون کی آئینی جوازیت پركھني ہوتی ہے، نہ کہ اسے آئینی قرار دینا ہوتا ہے‘‘۔ انهوں نے کہا کہ ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے اور ملک بھر میں امن وامان قائم کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے ۔ اس طرح کی عرضیوں سے مسئلہ کا حل نہیں ہو سکتا۔مسٹر ڈھنڈا نے سي اے اے کی حمایت میں عرضی دائر کی ہے اور ان سیاسی جماعتوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو ہدایات دینے کا مطالبہ کیا ہے جنہوں نے بدامنی پھیلانے میں کردار ادا کیا ہے ۔ عرضی گزار نے سی اے کو آئینی قرار دینے کا بھی عدالت سے مطالبہ کیا ہے۔ واضح ر ہے کہ سی اے اے کی آئینی جوازیت کو چیلنج کرنے والی 60 عرضیاں عدالت میں دائر ہوئی ہیں جن پر گزشتہ برس 18 دسمبر کو عدالت نے مرکز کو نوٹس جاری کیا تھا ۔ اس ماہ کے تیسرے ہفتے میں ان عرضیوں پر سماعت ہونی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.