the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر، 31 مارچ (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کورونا وائرس کو تبلیغی وائرس کہنے والوں کو اس وائرس سے بھی زیادہ ملک وخطرناک قرار دیا ہے۔
بتادیں کہ جنوب مشرقی دہلی کے نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز میں 13 سے 15 مارچ تک ایک جلسہ ہوا تھا جس کے باعث وہاں ٹھہرے قریب 15 سو لوگوں میں سے 12 سو لوگوں کو باہر نکالا گیا ہے۔ مرکز میں موجود 3 سو لوگوں کو کورونا وائرس سے متعلق مشتبہ مانا جارہا ہے۔
جلسہ میں شامل اب تک 9 لوگوں کی موت کورونا وائرس کے باعث واقع ہوئی ہے جن میں سری نگر کے مضافاتی علاقہ حیدر پورہ سے تعلق رکھنے والا 65 سالہ بزرگ بھی شامل ہے جس کی ماہ رواں کی 26 تارخ کو ڈؒل گیٹ سری نگر میں واقع امراض سینہ کے ہسپتال میں موت واقع ہوئی۔
اس واقعے کے پیش نظر سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کو



تبلیغی وائرس کا نام دیا جارہا ہے۔
عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'جو لوگ ہیش ٹیگ کرکے تبلیغی وائرس کا مواد ٹویٹ کرتے ہیں وہ جملہ وائرس سے زیادہ خطرناک ہیں کیونکہ ان کے ذہن بیمار ہیں جبکہ ان کے جسم بظاہر تندرست ہیں'۔
انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ اس بیان کو پڑھنے کی ضرورت ہے جو تبلیغی جماعت نے جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت کی طرف سے جاری رہنما اصولوں کو عمل میں لانے کے لئے تمام تر اقدام کئے۔
دریں اثنا پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے اس سلسلے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: 'کورونا وائرس کو پہلے چین سے منسوب کیا جارہا تھا اور اب لگتا ہے کہ اس وائرس کا مذہب بھی ہے، عالمگیر بحران میں بھی ایک دوسرے کے خلاف انگلیاں اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے'۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.