the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 20، اپریل ( یواین آئی ) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ 19) کے 1553 نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 17 ہزار سےتجاوز کر گئی اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 36 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 543 ہو گئی ہے ۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک مجموعی 17265 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 77 غیر ملکی مریض شامل ہیں ۔ کورونا سے متاثر افراد کے صحت یاب ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 316 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 2547 تک پہنچ گئی ہے ۔
وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے ۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں متاثرین کی تعداد میں ایک دن میں



552 کا اضافہ درج کیا گیا اور متاثرین کی مجموعی تعداد چار ہزار سے تجاوز کر کے 4203 ہو گئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں مزید 12 افراد کی ہلاکت کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 223 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں 507 متاثرہ مریض صحت یا ب ہو چکے ہیں ۔
کورونا متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پر ملک کی قومی دارالحکومت دہلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 110 نئے کیسز درج کئے جانے کی وجہ سے اب تک مجموعی 2003 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس دوران مزید تین افراد کے جاں بحق ہونےکے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 45 ہو گئی ہے ۔ دارالحکومت میں مجموعی 72 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ وہیں راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 127 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثری کی تعداد بڑھ کر 1478 ہو گئی ۔ ریاست میں انفیکشن سے تین مزید افراد کے ہلاک ہونے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.