the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 18 اپریل (یواین آئی ) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ -19) کے 991 نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 14 ہزار 378 تک پہنچ گئی اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 43 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 480 ہو گئی ۔ ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک مجموعی 14378 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 76 غیر ملکی مریض شامل ہیں ۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے صحت یا ب ہونے کی رفتار میں بھی تیزی آئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 243 افرا کے صحتیا ب ہونے کے ساتھ ہی صحت یاب افراد کی تعداد 1992 تک پہنچ گئی ہے ۔ وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے ۔ کورونا وائرس



سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں متاثرین کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 3323 افراد متاثر ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں سات افراد کی موت کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 201 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں انفیکشن کے 118 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پر ملک کی قومی دارالحکومت دہلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67 نئے کیسز درج کئے جانے کی وجہ سے اب تک مجموعی 1707 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس دوران چار افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 42 ہو گئی ہے ۔ دارالحکومت میں مجموعی 72 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ اس کے بعد تمل ناڈو میں 56 نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1323 ہو گئی ہیں اور ریاست میں اب تک 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.