the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی) کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے حکومت کی ملک گیر مہم کے تحت ملک کے باشندوں کو آگے کی حکمت عملی سے آگاہ کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی منگل کی صبح دس بجے ہم وطنوں سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایک ٹوئٹ کر کے کہا ہے،”وزیر اعظم نریندر مودی 14 اپریل کو صبح دس بجے قوم سے خطاب کریں گے۔“ کورونا وبا کے پیش نظر مسٹر مودی کا قوم کے نام یہ چوتھا خطاب ہوگا۔
مسٹر مودی نے گزشتہ 24 مارچ کو ہم وطنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کورونا وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی کے تحت ملک بھر میں 21 دن کی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ یہ مدت کل یعنی منگل کو ہی ختم ہونی ہے۔
مسٹر مودی نے گزشتہ ہفتہ کو کورونا وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرنے کے



لئے تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ اس اجلاس میں لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کے سلسل میں تقریبا تقریباً اتفاق ہوگیا تھا۔ وزیر اعظم ملک کے باشندوں کو اس رضامندی کی بنیاد پر کورونا سے لڑنے کے لئے مستقبل میں اٹھائے جانے والے اقدامات اور لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے یا نہ بڑھانے کے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔ اس اجلاس کے بعد کچھ رایاستوں نے اپنے یہاں لاک ڈاؤن کی مدت 30 اپریل تک بڑھانے کا اعلان پہلے ہی کر دیا ہے۔
اس سے پہلے پارلیمنٹ میں تمام جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ میں بھی مسٹر مودی نے کہا تھا کہ ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ریاستوں، ضلع انتظامیہ اور ماہرین نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.