the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،20 مارچ(یو این آئی)کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر دارالحکومت دہلی کے تمام شاپنگ مال کو اگلے حکم تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔مال میں اب صرف گروسری،دوااور سبزیوں کی دوکانیں کھلی رہیں گی۔
دہلی کے وزیر اعظم اروند کیجریوال نے جمعہ کو دارالحکومت کے سبھی شاپنگ مال کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ان میں صرف گروسری،دوا اور سبزیوں کی دوکانیں بند نہیں کی جائیں گی۔
اس سے قبل کل دارالحکومت میں ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے سینٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجو کیشن (سی بی ایس سی)کے امتحانات اور سالانہ امتحانات کو بھی ملتوی کر دیا تھا۔ڈائریکٹوریٹ نے میونسپل کارپوریشن ،نئی دہلی میونسپل کارپوریشن اور کنٹین منٹ بورڈ کو اطلاع دے دی ہے کہ سبھی طلباء،اساتذہ ،اسکول کے افسران اور ملازمین کے لئے 19 سے 31 مارچ تک اسکول پوری



طرح بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ سی بی ایس سی نے بدھ کے روز کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کی وجہ سے دسویں اور بارہویں کے سبھی بورڈ امتحانات 31مارچ تک ملتوی کردئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی کاپیوں کی جانچ پر بھی 31 مارچ تک پابندی عائد کر دی تھی ۔
سی بی ایس سی کے سکریٹری انوراگ تری پاٹھی نے بتایا کہ 19 مارچ سے ہونے والے سبھی امتحانات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔اب ان امتحانات کی اگلی تاریخ کا اعلان 31مارچ کے بعد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ’’اس مدت کے دوران جنوب مشرقی دہلی کے امتحان دینے والے طلباءکے لئے دوبارہ ہونے والے امتحانات کو ری شیڈول کیا جائے گا ۔اب ان امتحانات کی تاریخ حالات کے پیش نظر 31 مارچ کے بعد بورڈ کی طرف سے جاری کی جائے گی۔‘‘
اس کے ساتھ ہی سی بی ایس سی نے سینٹر نوڈل سپر وائزر کو یکم اپریل سے کاپیوں کو دوبارہ جانچنےکی ہدایت دی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.