the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 14 مارچ (یو این آئی) چین کے ہوبئی صوبے کے دارالحکومت ووہان سے شروع ہوئے مہلک کورونا وائرس کی زد میں دنیا کے 116 ملک آ چکے ہیں اور اب تک 5529 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 145768 لوگ اس متاثرہ ہیں۔
ہندوستان میں بھی آہستہ آہستہ یہ اپنے پاؤں پسارنے لگا ہے اور اب تک 84 لوگوں میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان لوگوں میں کیرالہ کے وہ تین لوگ بھی شامل ہیں، جنہیں علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی تھی۔ کورونا سے اب تک ایک عمردراز خاتون سمیت دو لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے لیکن اب بھی اس سے متاثرین میں سب سے چین کے لوگ ہی ہیں۔



اس وائرس سے متعلق تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی اموات کے 80 فیصد معاملے 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے ہیں۔
فی الحال متاثرہ افراد کی کل تعداد سرکاری رپورٹوں سے کافی زیادہ ہونے کا امکان ہے اور اس وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے چین میں کورونا سے اب تک 3189 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 80824 لوگ اس متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 61644 مریضوں كوٹھیک ہونے کے بعد اسپتالوں اور دیگر مقامات سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
چین کے بعد اس وائرس کا شکار سب سے زیادہ اٹلی ہوا ہے۔ اٹلی میں کورونا کی وجہ اب تک 1266 افراد ہلاک اور 17660 لوگ اس متاثرہوئے ہیں جن میں سے 1045 لوگوں کو اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.