the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 23 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ برکس ممالک کے درمیان باہمی تعاون سے ان ممالک کے شہریوں کی زندگیوں میں تبدیلیاں آئیں ہیں اور یہ تعاون دنیا کو پیدا ہونے والی کووڈ صورتحال سے نکالنے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے جمعرات کو چودھویں برکس چوٹی کانفرنس سے ورچول میڈیم سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ ’’ہم برکس کے رکن ممالک عالمی معیشت کی حکمرانی کے بارے میں بہت یکساں خیالات رکھتے ہیں اور اس طرح ہمارا باہمی تعاون کووڈ کے بعد کی عالمی بحالی میں مفید کردار ادا کر سکتا ہے۔
برکس کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا ذکر کرتے



ہوئے انہوں نے کہاکہ "گزشتہ سالوں میں ہم نے برکس میں کئی ادارہ جاتی اصلاحات کی ہیں، جس سے اس تنظیم کی تاثیر میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بھی خوشی کی بات ہے کہ ہمارے نئے ترقی پذیر بینک کی ممبر شپ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ بہت سے شعبے ایسے ہیں جہاں ہمارا باہمی تعاون براہ راست ہمارے شہریوں کی زندگیوں کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔ جیسے ویکسی آر اینڈ ڈی کا قیام، کسٹم محکموں کے درمیان ہم آہنگی، مشترکہ سیٹلائٹس کا قیام، فارما مصنوعات کی باہمی شناخت وغیرہ۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے عملی اقدامات برکس کو ایک منفرد بین الاقوامی تنظیم بناتے ہیں جس کی توجہ صرف بات چیت تک محدود نہیں ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.