حیدرآباد میں مسلسل بارشوں کے باعث عثمان ساگر اور حمایت ساگر جھیلیں لبریز ہوگئیں۔ واٹر بورڈ حکام نے احتیاطی اقدام کے طور پر عثمان ساگر کے 10 دروازے اور حمایت ساگر کے 4 دروازے دو فٹ تک کھول کر پانی
موسی ندی میں چھوڑ دیا۔عثمان ساگر کا پانی سطح 1788.85 فٹ اور حمایت ساگر کا 1762.25 فٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ندی کے کناروں پر رہنے والے عوام کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، جب کہ منچیریول کلورٹ پر بہاؤ بڑھنے سے ٹریفک بند کردی گئی۔