the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ:27جون(یواین آئی) اعظم گڑھ لوک سبھا ضمنی الیکشن میں بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) امیدوار کے تیسرے نمبر پر آنے کے باوجود کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پارٹی سپریمو مایاوتی نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی تیاری میں محو ہوجانے کی اپیل کی ہے مایاوتی نے پیر کو یک بعد دیگر کئے گئے اپنے ٹوئٹس میں لکھا' بی ایس پی کے سبھی چھوٹے۔ بڑے کارکنوں۔ عہدیداروں اور پارٹی امیدوار شاہ عالم عرف گڈوجمالی وغیرہ نے اعظم گڑھ لوک سبھا ضمنی الیکشن



جس جدوجہد و دلیری کے ساتھ لڑا ہے اسے آگے 2024 لوک سبھا انتخابات تک جاری رکھنے کے عزم کے تحت انتخابی مستعدی جوں کو توں بنائے رکھنا بھی ضروری ہے'۔
سابق وزیر اعلی نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں لکھا' صرف اعظم گڑھ ہی نہیں بلکہ بی ایس پی کی پوری یوپی میں 2024 لوک سبھا انتخابات کے لئے زمینی تیاری کو ووٹ میں بدلنے کے لئے بھی جدوجہد و کوشش لگاتار جاری رکھنا ہے۔ اس ضمن میں ایک خاص سماج کو آگے ہونے والے سبھی انتخابات میں گمراہ ہونے سے بچانا بہت ضروری ہے'۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.