ذرائع:
تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر ہوئی ہے ذرائع کے مطابق بی آر ایس کے کارگزار صدر تارک راما راو نے یہ درخواست دائر کی ہے انھوں نے اپنی درخواست میں عدالت سے کہا کہ پارٹی بدلنے والے ارکانِ اسمبلی کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سپریم کورٹ کی مقررہ مدت ختم ہونے
کے باوجود کوئی اسپیکر اسمبلی پرساد کمار نے کوئی فیصلہ نہیں لیا اس لئے ان کے خلاف توہینِ عدالت کا مقدمہ چلایا جائے ۔سپریم کورٹ نے 31 جولائی کو اپنے حکم میں کہا تھا کہ اسپیکر 31 اکتوبر تک ان درخواستوں پر فیصلہ کریں۔ تاہم مقررہ مدت گزر جانے کے باوجود فیصلہ نہ ہونے پر کے ٹی آر نے عدالتِ عظمیٰ سے رجوع کیا۔چیف جسٹس جسٹس گوائی نے درخواست کی سماعت آئندہ پیر کے لیے مقرر کی ہے۔