the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ،22 جولائی (یواین آئی) شہرت یافتہ سپریم کورٹ کے وکیل پرشانت بھوشن اور ٹوئٹر انڈیا کیخلاف آج (بدھ کو) سپریم کورٹ توہین عدالت معاملہ میں سماعت کرے گا۔
توہین عدالت کایہ معاملہ مسٹر بھوشن کے متنازعہ ٹویٹس کے بارے میں دائر کیا گیا ہے ، حالانکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان کے کس ٹوئٹس پر یہ کارروائی کی جارہی ہے۔
عدالت عظمی نے مسٹر بھوشن کے متنازعہ ٹوئٹس کا از خود نوٹس لیتے ہوئے منگل کو ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی تھی۔ ملک کی عدالت عظمیٰ نے مسٹر بھوشن کے ساتھ ساتھ ٹویٹر



انڈیا کو بھی اس معاملہ میں فریق بنایا ہے۔ جسٹس ارون مشرا ، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس کرشنا مراری پر مشتمل ڈویژن بنچ آج اس معاملہ کی سماعت کرے گی۔
سپریم کورٹ کے ریکارڈ کے مطابق منگل کی شام تین بجکر اڑتالیس منٹ پر مسٹر بھوشن اور ٹوئٹر انڈیا کے خلاف از خود نوٹس ایس ایم سی ایس ایم سی (فوجداری) نمبر 1/2020 سے معاملہ درج کیاگیا۔ اس کے بعد دیر رات اس معاملہ کی آج سماعت کیلئے کاز لسٹ میں درج کیاگیاتھا۔
خیال رہے مسٹر پرشانت بھوشن مستقل طور پر عدلیہ پر لگاتار حملہ کرتے رہے ہیں۔
یواین آئی،اظ

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.