: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 02 اگست (یو این آئی) کانگریس صدر ملکار جن کھر گے نے آئین کو خطرے میں بتاتے ہوئے بی جے پی اور آر ایس ایس پر شدید حملہ بولا اور کہا کہ ان کا نظریہ آئین مخالف ہے اور اس لئے الیکشن کمیشن اور نائب صدر جیسے اداروں کی خود مختاری ختم کر کے پارلیمانی روایت کو ختم کیا جارہا ہے مسٹر کھرگے نے یہاں
وگیان بھون میں کانگریس لاءڈ پارٹمنٹ کی سالانہ قومی کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین صرف ایک قانونی دستاویز نہیں ہے بلکہ سے ہماری جمہوریت کی روح ہے جو ہر ہندوستانی کو انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کا حق دیتا ہے لیکن آج یہ آئین خطرے میں ہے۔ اقتدار میں بیٹھے لوگ اس کی بنیادی شکل بدلنے کی بات کر رہے ہیں۔