the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،11جنوری(یواین آئی)سست رفتار معیشت اور شہرتی کے قومی رجسٹر(این آرسی) اور شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے )پر آج کانگریس مجلس عاملہ کی کمیٹی کی میٹنگ میں غورو خوض ہوگا۔
پارٹی ذرائع نے یہاں بتایا کہ پارٹی صدر سونیا گاندھی کی صدارت میں ہونے والی اس اہم میٹنگ میں پارٹی کے تمام قدآور لیڈر موجود رہیں گے۔این آر سی اور سی اے اے پر ملک میں مچی ہلچل کے درمیان کانگریس کی مجلس عاملہ کی میٹنگ کو بہت اہم مانا جارہا ہے۔
میٹنگ میں پارٹی کے سینئر لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا اور سابق وزیراعظم من موہن سنگھ،راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد،لوک سبھا میں پارٹی کے



لیڈر ادھیر رنجن چودھری،راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت سمیت پارٹی کے اقتدار والی سبھی ریاستوں کے وزیراعلی اور اہم پارٹیوں کے سربراہوں سمیت دیگر لیڈروں کے حصہ لینے کا امکان ہے۔
کمیٹی کی میٹنگ میں اگلے مہینے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس اور دہلی اسمبلی انتخابات کےلئے حکمت عملی بھی غوروخوض کا موضوع رہیں گے۔اس کے علاوہ جموں و کشمیر پر حکومت کی پالیسی ،خارجہ پالیسی اور دیگر مسئلوں پر بھی بحث ہونے کا امکان ہے۔
پارٹی ہندوستانی معیشت کی گرتی حالت پر مسلسل تشویش ظاہر کرتی رہی ہے۔محترمہ واڈرا عوامی طورپر کہہ چکی ہیں کہ پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد این آر سی اور سی اے اے کو منسوخ کردیا جائےگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.