the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
اجمیر ،6اکتوبر(ایجنسی)وزیراعظم نریندرمودی نے کانگریس پر ووٹ بینک کی سیاست کرکے لوگوں کو بانٹنے کا الزام لگاتےہوئے کہاکہ عوام ایسے لوگوں کو اپنے علاقے میں داخل نہیں ہونے دیں گے ۔
مسٹر مودی نے اجمیر میں منعقدہ عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس نے 60برسوں تک لوگوں میں درار پیدا کرنے کی سیاست کی ہے جو ہمیں منظور نہیں ہے ۔ہم سب کا ساتھ سب کا وکاس کے ہدف کے حصول کے لئے صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ووٹ بینک کی سیاست انتخاب تک ہی محدود نہیں رہتی بلکہ پورے نظام کو محدودکردیتی ہے ۔سرکاری طبقہ کو بھی تقسیم کردیاجاتاہے اور انھیں ایسی جگہ لگایاجاتاہے جہاں انکا ووٹ بینک ہو۔
انھوں نے



کہاکہ اس وجہ سے آدھی نوکر شاہی چپ ہوجاتی ہے جو نظام میں دیمک کا کام کرتی ہے ۔ملازم پانچ سال تک خودکو کوستارہتاہے اور ووٹ بینک کی سیاست کرنے کو چارچاند لگ جاتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ تبادلوں میں بھی ووٹ بینک کام کرتاہے ۔پولیس کو بھی ذات پات کے رنگ میں رنگ دیتے ہیں اور نظام حکومت سنگین بیماری کا شکارہوجاتاہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ ترقی میں بھی ووٹ بینک کا خیال رکھاجاتاہے اور ان جگہوں پر پیسہ خرچ نہیں کیاجاتاہے جہاں انکا ووٹ بینک نہیں ہوتا۔انھوں نے کہاکہ اس سے ملک کی ہمہ جہت ترقی نہیں ہوتی ۔کانگریس 60برسوں سے یہ کام کرتی رہی ہے ،ہمیں یہ منظور نہیں ہے ۔

کانگریس پر خاندانی سیاست کرنے کاالزام لگاتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کانگریس میں ایک خاندان سے کام چل جاتاہے لیکن ہم کروڑوں لوگوں تک جاتے ہیں ۔ہماری اعلی کمان ملک کے عوام ہیں ۔انھوں نے کہاکہ خاندان کی پوجا اور پریکرما کرنے والے ملک کا کیابھلا کرسکتے ہیں ۔کئی بار سرکاری کاموں کے ٹھیکے لینے کے لئے اقربا پرستی کا سہارا لیتے ہیں اور چے کچلے لوگ اپنے مفاد کے لئے گندی سیاست کرنے والوں کو اقتدارسونپ دیتے ہیں ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.